کھاد کا بحران شدید، گندم کی فصل متاثر ہونیکا خدشہ

0 136

اعداد و شمار کے مطابق جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی 7753000 گانٹھ کی آمد گزشتہ سال سے 81.1 فیصد زیادہ ہو گئی ہے۔

ملک کے مختلف شہروں میں کھاد کا بحران شدت اختیار کرگیا جس کے باعث کسانوں کو کھاد حاصل کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

کھاد کی قیمت میں 15 روز میں 1500 کا اضافہ ہو گیا، کھاد بلیک میں 5 ہزار روپے تک پہنچ گئی۔ ننکانہ، راجن پور اور جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع کسان کھاد کے لیے رل گئے، حافظ آباد میں مہنگے داموں کھاد فروخت کرنے پر متعدد ڈیلرز کو 2 لاکھ 85 ہزار روپے جرمانہ کر دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر نے کہا کنٹرول ریٹ پر کھادوں کی فراہمی کے لییریونیو افسران کی ڈیوٹیاں لگائی ہیں۔ این ایف ڈی سی کے اعداد و شمار کے مطابق نومبر میں یوریا کی کھپت میں سالانہ بنیادوں پر 5 فیصد اضافہ ہوا۔

ڈی اے پی کی کھپت میں 11 فیصد کمی ریکارڈ، نومبر میں ملک میں 630000 ٹن یوریا کی کھپت ریکارڈ جو گزشتہ سال نومبر کے مقابلہ میں 5 فیصد زیادہ ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.