حماس کو ختم کرنا ہرگز ممکن نہیں، فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم
فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ حماس فلسطین کا حصہ ہے اور اس کو ختم کرنا ہرگز ممکن نہیں ہے۔
مغربی ایشیا کے بارے میں دوحہ کانفرنس کے موقع پر سی این این کو انٹرویو دیتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم محمد اشتیہ نے اتوار کو کہا کہ یہ بات مکمل طور پر غیر حقیقی ہے کہ صیہونی حکومت حماس کو ختم کر سکتا ہے اور ایسا ہرگز نہیں ہو گا۔
فلسطینی اتھارٹی کے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں ایک جامع سیاسی حل کی ضرورت ہے جو 75 سال قبل شروع ہونے والے فلسطینیوں کے مصائب کا خاتمہ کرے۔
غزہ کی جنگ میں حماس کو ختم کرنے کے غاصب صیہونی حکومت کے دعوے کے باوجود سیاسی مبصرین کا خیال ہے کہ صیہونی حکومت ابھی تک غزہ میں اپنے بیان کردہ اہداف حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔