امریکی ریاست ٹینیسی میں طوفانی بگولوں سے تباہی، 6 افراد ہلاک

0 195

امریکی ریاست ٹینیسی میں طوفانی بارش اور بگولوں سے تباہی مچادی اور مختلف حادثات میں کم از کم 6 افراد ہلاک ہو گئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفانی بگولوں کے باعث ریاست ٹینیسی میں بڑے پیمانے پر املاک کو بھی نقصان پہنچا اور وسطی علاقوں میں 80 ہزار کے قریب گھرانے بجلی سے محروم ہو گئے۔

ریاست ٹینیسی کی کاؤنٹی منٹگمری کے میئر نے طوفانی بگولوں کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حکام نے کاؤنٹی منٹگمری کی عوام سے اپیل کی ہے کہ سڑکوں سے دور رہیں کیونکہ مختلف مقامات پر ایمرجنسی کارروائیاں جاری ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.