وزیراعظم کے 4 معاونین خصوصی سے مراعات واپس لے لی گئیں

شہباز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

0 214

وزیراعظم کے 4 معاونین خصوصی سے مراعات واپس لے لی گئیں، شہباز شریف کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری سے 4 معاونین خصوصی کی مراعات واپس لی گئیں، جن میں سینیٹر حافظ عبدالکریم کو وفاقی وزیر کے مساوی مراعات مل رہی تھیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دیگر معاونین خصوصی میں جنید انور، شیخ فیاض الدین اور رومینہ خورشید عالم شامل ہیں جو وزیر مملکت کی مراعات لے رہی تھیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اب چاروں معاونین خصوصی اعزازی حیثیت میں خدمات انجام دیں گے، اِن پارلیمینٹرینز کی بطور معاون خصوصی تعیناتی 10 جون کو کی گئی تھی۔

وزیراعظم کے چاروں معاونین خصوصی کو تاحال کوئی قلمدان نہیں سونپا گیا تھا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.