شاہ چارلس نے خاتون کیجانب سے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ سنا ان سنا کردیا
برطانیہ کے شاہ چارلس سے ایک تقریب کے دوران خاتون نے غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہےکہ ایک تقریب میں خاتون نے پُکارا کنگ چارلس۔۔۔۔
شاہ چارلس کے متوجہ ہونے پر خاتون نےکہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کریں، شاہ چارلس کو سمجھ نہ آئی جس پر خاتون نے دوبارہ کہا کہ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کریں۔
خاتون کی بات سمجھ آنے پر شاہ چارلس نے اسے سنی ان سنی کردیا اور فوراً دوبارہ دیگر لوگوں سے بات کرنے میں مصروف ہوگئے۔
خاتون بھی چپ نہ رہیں اور ‘فلسطین آزاد کرو’ اور ‘جنگ بند کرو’ کے نعرے لگاتی رہیں۔
خیال رہے کہ غزہ کے رہائشی علاقوں میں صیہونی فوج کے حملے جاری ہیں، صیہونی طیاروں نے خان یونس، رفح، بیت لاہیہ پر بم باری کرکے 24 گھنٹوں میں 133 فلسطینی شہید کر دیے۔
7 اکتوبر سے اب تک شہدا کی تعداد 18 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جب کہ زخمی 48 ہزار سے بڑھ گئے ہیں۔