ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 15 ارب ڈالر سے تجاوز

مئی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 42 کروڑ 50 لاکھ روپے ریکارڈ

0 550

رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 15 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے معمول کے مطابق ہر ماہ کی21 یا 22 تاریخ کو بیورنی تجارت کے حجم کے اعداد و شمار جاری کئے جاتے ہیں لیکن رواں ماہ پیر 28 جون کو یہ ڈیٹا جاری کیا گیا ہے اس تاخیر کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔

مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ماہ مئی میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ایک ارب 42 کروڑ 50 لاکھ روپے ریکارڈ کیا گیا جو اس سے پچھلے ماہ اپریل کے مقابلے میں 131فیصد زائد ہے، اپریل میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 61کروڑ 80لاکھ ڈالر تھا جب کہ سالانہ بنیادوں پر موازنہ کیا جائے تو مئی 2021 کے مقابلے میں مئی2022 کے دوران کرنٹ اکاونٹ خسارہ 123 فیصد بڑھ گیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے11ماہ یعنی جولائی 2021 تا مئی 2022کے دوران جاری حسابات کا خسارہ 15 ارب 19 کروڑ 90 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیا ہے جو اس سے پچھلے مالی سال کے 11ماہ کے مقابلے میں ایک ارب 18کروڑ30لاکھ ڈالر تھا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.