غیرشرعی نکاح کیس، خاورمانیکا کے وکیل کی ثبوت کیلئے عدالت سے مہلت

0 45

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ غیرشرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی،سول جج قدرت اللہ کی عدالت میں درخواست گزار خاور مانیکا کے وکیل رضوان عباسی پیش ہوئے، وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ دستاویزی ثبوت عدالت میں پیش کرنے ہیں، مہلت دی جائے۔

اس پر جج قدرت اللہ نے کہا کہ درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر دلائل بھی دینے ہیں۔

عمران ہمیشہ خاور مانیکا کی غیر موجودگی میں بشریٰ بی بی کے گھر آتے تھے: گھریلو ملازم کا بیان

وکیل کا کہنا تھاکہ دستاویزات جمع کرانے کیلئے پیر تک کا وقت دے دیں، دلائل بھی پیرکودیں گے،خاورمانیکا کے وکیل کی استدعا پر عدالت نے سماعت 11 دسمبر تک ملتوی کردی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.