ایک گھنٹے میں 6 صیہونی فوجی اڈوں پر حزب اللہ لبنان کا حملہ
حزب اللہ لبنان نے اعلان کیا کہ اس نے صرف ایک گھنٹے میں 6 غاصب صیہونی فوجی اڈوں کو نشانہ بنا کر خاصا جانی نقصان پہنچایا ہے۔
اعلام الحربی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان نے چھ الگ الگ بیانات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس کے جاں بازوں نے آج جعمہ کو دوپہر کے بعد 3 اور 4 بجے کے درمیان غاصب صیہونی فوج کے 6 اڈوں پر حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ثابت قدم فلسطینی عوام کی حمایت اور ان کی دلیرانہ و شرافت مندانہ استقامت کی بدولت حزب اللہ کے جاں بازوں نے غاصب صیہونی حکومت کے 6 اڈوں پر دھاوا بول دیا۔
حزب اللہ لبنان کے بیانات کے مطابق مقبوضہ شبعا میں واقع اور رویسات العالم، الراحب، خربت و العباد اور میتات کے صیہونی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ان حملوں میں صیہونی فوج کا خاصا جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔