شام کے صوبۂ قنیطرہ میں غاصب صیہونی حکومت کا ڈرون حملہ، کم سے کم 4 افراد شہید
شام کے صوبۂ قنیطرہ کے ایک شہر پر غاصب صیہونی فوج کے ڈرون حملے کی خبر ملی ہے جس میں کم از کم چار افراد شہید ہو گئے ہیں۔
المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق شام کے صوبۂ القنیطرہ میں واقع البعث شہر میں یہ حملہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق البعث شہر میں غاصب صیہونی فوج نے ایک کار پر ڈرون حملہ کیا۔
اس رپورٹ کے مطابق صیہونی ڈرون حملے میں ایک کار پر 2 میزائل داغے گئے جس کے نتیجے میں کم از کم 4 افراد شہید ہو گئے۔
چند دن پہلے بھی غاصب صیہونی فوج نے مقبوضہ جولان کے علاقے سے فضائی حملہ کیا اور دمشق شہر کے اطراف کے بعض علاقوں کو نشانہ بنایا تھا۔
اس حملے میں شام کے فضائی دفاعی نظام نے صیہونی حکومت کے بیشتر میزائلوں کو تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی اور ان میں سے بعض میزائلوں کے پھٹنے سے مالی نقصان ہوا۔