احمد چیمہ آمدن سے زائد اثاثوں کے نیب ریفرنس سے بری
لاہور کی احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین نے احد چیمہ کی بریت کا محفوظ فیصلہ سنایا جس میں عدالت نے انہیں نیب ریفرنس سے بری کردیا۔
نیب لاہور نے احد چیمہ کے خلاف 2018 میں آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کیا تھا۔
احتساب عدالت کے فیصلے کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احد چیمہ نے کہا کہ انصاف ملا آج بڑی خوشی کا دن ہے، جب یہ سب ہو رہا تھا تو سول سیکرٹریٹ افسران نے مجھ پر اعتماد کیا، اس پر ساتھ دینے والوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کی بات خوش آئند ہے جہاں غلطی ہو اس کو تسلیم کیا جائے، ادارے کے سربراہ کا کام ہے غلطی کو درست کیا جائے۔