پاکستان کو سعودی عرب سے ادھار تیل کی سہولت میں توسیع ملنے کا امکان

پاکستان کی سالانہ 1.2 ارب کے بجائے 3.6 ارب ڈالر کی سہولت کی درخواست

0 485

سعودی عرب سے 1.2 ارب ڈالر کے بجائے 3.6 ارب ڈالر کے ادھار تیل کے لئے دونوں ممالک میں مذاکرات جاری ہیں۔

سابق دور حکومت میں سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان کو 4.2 ارب ڈالر کا پیکج دیا تھا، پیکج میں 1.2 ارب ڈالر کی مؤخر ادائیگی پر تیل کی سہولت بھی شامل تھی، اب سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو ادھار تیل کی فراہمی کی سہولت میں توسیع متوقع ہے۔

دونوں ممالک کے حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، اور پاکستان نے سعودی حکام سے درخواست کی ہے کہ مؤخر ادائیگی پر جو تیل کی سہولت ہے اس میں توسیع کی جائے، اور سالانہ 1.2 ارب ڈالر کے بجائے 3.6 ارب ڈالر کی سہولت دی جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے 1.2 ارب ڈالر کے بجائے 3.6 ارب ڈالر کی سہولت ملنے کا امکان ہے، اور اس پر بات چیت جاری ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اس وقت پاکستان کو سعودی عرب کی جانب سے ماہانہ 10 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل فراہم کیا جارہا ہے، اور اگر پیکج میں توسیع ہوجاتی ہے تو پاکستان کو ماہانہ 30 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل فراہم کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.