ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری

0 99

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر کے نئے اعداد و شمار جاری کر د یئے جس کے مطابق یکم دسمبر کو ختم کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 28.57 کروڑ ڈالر کم ہوکر 12 ارب 10 کروڑ ڈالر رہے۔

اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں بتایا ہے کہ یکم دسمبر تک اسٹیٹ بینک کے ذخائر 23.68 کروڑ ڈالر کم ہوکر 7.02 ارب ڈالر رہے، یکم دسمبر تک کمرشل بینکوں کے ذخائر 4.89 کروڑ ڈالر کم ہوکر 5.08 ارب ڈالر رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.