الیکشن میں عوام کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کر نا ہو گا،کنٹری ڈائریکٹر ورلڈبینک
پاکستان میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسین نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کوانسانی وسائل میں سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔
مالی وسائل کا مسئلہ نہیں، فنڈز کے حصول کے لیے پالیسیوں میں بڑی تبدیلی لانے کی ضرورت ہے،پاکستان کو سرمایہ کاری بڑھانےکی ضرورت ہے۔
قلیل مدتی بیرونی فنانسنگ کی ضروریات سب سے بڑا خطرہ ہے، چائلڈ اسٹنٹنگ، غذایت، پانی اور سینیٹیشن پر بھی توجہ دینا ہوگی، پاکستان کو زراعت اور رئیل اسٹیٹ سمیت دیگر شعبوں کو ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا۔