حزب اللہ کے میزائل حملے، اسرائیلی وزیراعظم کے بیروت کو ’غزہ‘ بنانے کی دھمکی

0 166

لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے 24گزشتہ گھنٹوں میں اسرائیل کے 13 فوجی اہداف کو نشانہ بنایا جس میں دو اسرائیلی فوجی مارے گئے۔لبنان کا کہنا ہے اسرائیلی فوج نے جنوبی سرحدی علاقے میں وائٹ فاسفورس کا حملہ کیا ہے۔

غزہ میں جاری جارحانہ اسرائیلی کارروائیوں کے دوران مختلف رہائشی علاقوں پر اسرائیلی بمباری میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 350 سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔

گزشتہ دو ماہ کے دوران اسرائیل کے وحشیانہ حملوں میں شہید فلسطینیوں کے تعداد 17 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے جبکہ شہدا میں نصف سے زائد تعداد بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے۔

نب اسرائیلی فوج کے خلاف فلسطینی مزاحمتی فورسز کی شدید مزاحمت بھی جاری ہے، حماس کے جنگجوؤں نے جوابی کارروائیاں کرتے ہوئے اسرائیلی فوج کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم، ٹینکوں، فوجیوں پر میزائلوں اور مارٹر گولوں سے حملے کردیے، تین روز میں 135 اسرائیلی فوجی گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔

اسرائیلی فوج نے زمینی آپریشن میں حماس سے جھڑپوں میں 87 اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکت کا بھی اعتراف کر لیا۔

ادھر امریکا نے یرغمالیوں کی تلاش میں اسرائیل کی مدد کیلئے غزہ پر دوبارہ امریکی ڈرون پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیاہے۔

خیال رہے کہ غزہ میں شدید بمباری کے علاوہ فلسطینی شہریوں کے ساتھ اسرائیلی فوج کے بدترین سلوک کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔

مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.