عائشہ منزل واقعہ، فائرسیفٹی کے بغیر عمارتیں نہیں چل سکتیں، میئر کراچی

0 90

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے عائشہ منزل پر آتشزدگی کے واقعے پر کہا کہکراچی کی عائشہ منزل پر دکانوں میں لگنے والی آگ رہائشی فلیٹس تک پہنچنے سے 4 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

کراچی میں فائرسیفٹی کے بغیر عمارتیں نہیں چل سکتیں اور جن عمارتوں کی منظوری سیفٹی سسٹم کے بغیر دی گئی ان کے خلاف کارروائی ہوگی،گزشتہ روز عائشہ منزل کے قریب فرنیچر کی دکانوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

جس نے دیکھتے ہی دیکھتے رہائشی فلیٹس کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا،آگ کی وجوہات جاننے کیلئے نگران وزیراعلیٰ سندھ نے انکوائری کا حکم دے دیا ۔

گورنر سندھ نے رپورٹ طلب کرلی، گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ کراچی کو ایسا کردیا گیا ہے کہ کوئی اس شہر کا پرسان حال نہیں

شہر کے چار مختلف مقامات پر عمارتوں کا معائنہ شروع کردیا ہے، کراچی میں فائرسیفٹی کے بغیر عمارتیں نہیں چل سکتیں، جن عمارتوں کی منظوری سیفٹی سسٹم کے بغیر دی گئی ان کے خلاف کارروائی ہوگی۔

ادھر نگران وزیر داخلہ سندھ بریگیڈئیر ریٹائرڈ حارث نواز نے کہا کہ واقعہ بہت بڑا سبق ہے، امید ہے حکومت سندھ اور دیگر ادارے مل کر بیٹھیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.