غاصب صیہونی حکومت کی غزہ پر بمباری، متعدد فلسطینی شہید اور زخمی
غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے غزہ کے شمال میں جبالیا کیمپ اور جنوب میں خان یونس پر شدید فضائی حملے اور گولہ باری کی ہے۔
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کے جارح فوجیوں نے جنوبی غزہ میں واقع خان یونس میں یورپی اسپتال کے اطراف کے علاقوں پر حملے کئے۔
غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جنوبی غزہ میں واقع خان یونس کے مرکز میں حارہ المجائدہ میں، دو رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا۔ شمالی غزہ میں جبالیا کیمپ پر بھی شدید گولہ باری کی گئی۔
شمالی غزہ میں بیت لاہیہ کے عونی الحرثانی اسکول کے آس پاس کے فلسطینی مکانات کو بھی جارحیت کا نشانہ بنایا گیا جہان بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کو پناہ دی گئی تھی۔
غزہ میں الشعبیہ چوراہے پر فلسطینیوں کے رہائشی مکانات پر، کی جانے والی بمباری میں کافی تعداد میں فلسطینی شہید و زخمی ہوئے ہیں۔ اسی طرح غاصب صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے جبالیا کیمپ میں حمدان ٹاور کو تباہ کر دیا۔