عمران خان اور پی ٹی آئی پرانتخابات کیلئے ابھی تک کوئی قدغن نہیں،وزیراعظم

0 93

نگران وزیراعظم انوارالحق کا کڑ نےکہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اوران کی پارٹی پرانتخابات میں حصہ لینے پرابھی تک کوئی قدغن نہیں تاہم مقدمات ابھی زیرِسماعت ہیں اگرکوئی غیرمعمولی چیز آ جاتی ہے تو پھر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

نجی نیوز ویب سائٹ کو انٹرویو میں انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھاکہ چِلّا کاٹنے والےلوگ خود جواب دیں، میں سیاستدانوں کو گُر نہیں بتاسکتا خود سیکھ رہا ہوں، پاکستان کوگورننس اورٹیکس کلیکشن کے چیلنجز ہیں۔

بیرونی سرمایہ کاری کےلیے چین سے 10، یو اے ای سے7 اورکویت سے 10 ایم او یوسائن ہوئے، مزید کئی ممالک کے ساتھ ایم او یوپر دستخط ہونگے، سرمایہ کاری کرنے والے ممالک نے سکیورٹی کا کوئی اشونہیں اٹھایا۔

پی ٹی آئی کوانتخابی مہم سے روکے جانے کی شکایات آئی تودیکھیں گے، جو لوگ 9 مئی کے واقعات میں ملوث نہیں ان پرکوئی پابندی نہیں، عمران خان اور ان کی پارٹی پرانتخابات میں حصہ لینے پر ابھی تک کوئی قدغن نہیں تاہم مقدمات ابھی زیرِسماعت ہیں، اگرکوئی غیرمعمولی چیز آ جاتی ہے تو پھر کچھ نہیں کہہ سکتے۔

نگران حکومت منتخب حکومت والے تمام ضروری کام کرسکتی ہے، منتخب حکومت فوجی عدالتوں والی اپیل واپس لینا چاہے تو لے سکتی ہے، سول ملٹری تعلقات میں فال آوٹ کیوں ہوتا ہےمیں نہیں بتاسکتا۔

18 ویں ترمیم سے متعلق انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کودیانتداری سے دیکھیں تواس کا کریڈٹ پیپلزپارٹی کوجاتا ہے، اگر اٹھارویں ترمیم میں کوئی کمی ہے تو آنے والی حکومت اس پر غور کرسکتی ہے، اگرسیاسی جماعتیں 18ویں ترمیم میں مزید ترمیم کےلیے تیارہیں توکرلیں۔

الیکشن میں سکیورٹی کے لیے فوج کی طلبی کا معاملہ آیا تواداروں سے مشاورت کریں گے، الیکشن میں سکیورٹی صورت حال کے حساب سے فوج یا پولیس تعیناتی کا فیصلہ ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.