ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشت گرد ہلاک

0 81

پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں آپریشن کیا۔

جس کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد ہلاک ہوگیا، جس کی شناخٹ حبیب الرحمان کے نام سے ہوئی، ہلاک دہشت گرد فورسز کے ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف متعددکارروائیوں میں سرگرم عمل رہا ہے، جس کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھمکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ علاقے میں پائے جانے والے دہشت گرد وں کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.