کراچی ائیرپورٹ پر ملزمان کو پکڑنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فیشل ریکیگنیشن سسٹم غیر فعل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، فیشل ریکیگنیشن سسٹم کو چند ماہ قبل کراچی ائیرپورٹ پر فعال کیا گیا تھا ۔
جس کے ذریعے بیرون ممالک فرار کی کوشش کرنے والے متعدد ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ دوسرے مرحلے میں ڈومیسٹک ڈیپارچرپربھی فیشل ریکیگنیشن سسٹم فعال ہونا تھا، فیشل ریکیگنیشن سسٹم کا مقصد ای سی ایل اور اسٹاپ لسٹ میں شامل افراد اورمفرور ملزمان کو پکڑنا تھا۔