جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں فوجی جوان شہید

0 85

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی احمد علی نے بہادری سے لڑتے ہوئےجام شہادت نوش کیا، 26 سالہ شہید سپاہی احمد علی کا تعلق چارسدہ سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں، پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.