فلسطینی مزاحمتی گروپ حماس کی جانب سے غزہ میں صیہونی فوج کے خلاف شدید مزاحمت کا سلسلہ جاری ہے۔
غزہ میں صیہونی حکومت جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے حماس کے القسام بریگیڈ نے خان یونس میں صیہونی فوجیوں اور ٹینکوں پر راکٹ برسا دیے جس کے نتیجے میں 10 صیہونی فوجی ہلاک ہوگئے جب کہ 24 اسرائیلی ٹینکوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
اس کے علاوہ اسنائپرز کی فائرنگ سے 8 صیہونی زخمی بھی ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق خان یونس میں صیہونی فوجیوں کے زیر قبضہ عمارت کو بارودی مواد سے تباہ کر دیا گیا، تل ابیب اور عسقلان میں بھی راکٹ حملے کیے گئے ہیں۔
صیہونی فوج نے بھی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے حملوں میں 2 میجرسمیت 5 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
لبنان میں بھی جھڑپیں
دوسری جانب صیہونی حکومت لبنان سرحد پر صیہونی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں جن میں حزب اللہ نے ایک صیہونی فوجی ہلاک اور ایک زخمی کرنے کا دعویٰ کیا ہے جب کہ صیہونی حملوں میں ایک لبنان فوجی بھی جاں بحق ہوگیا۔
واضح رہے کہ غزہ میں7 اکتوبر سے اب تک زمینی جھڑپوں میں 82 اور مجموعی طور پر 408 صیہونی فوجی مارے جاچکے ہیں۔