سمندری طوفان میچونگ سے چنئی میں بڑے پیمانے پر تباہی، اداکار عامر خان بھی پھنس گئے
سمندری طوفان میچونگ بھارت کی ریاست آندھرا پردیش کے ساحل سے ٹکرا گیا، میچانگ کے زیر اثر بھارتی شہر چنئی میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق چنئی میں طوفانی بارشوں کے باعث ٹرینیں اور پروازیں منسوخ ہو گئیں، اسکول بند کر دیے گئے جبکہ شہر کا بڑا حصہ بجلی سے محروم ہو گیا۔
چنئی ائیر پورٹ کے رن وے اور سب ویز پانی میں ڈوب گئے اور مختلف حادثات میں اموات کی تعداد 12 ہو گئی۔
چنئی میں بارش کے پانی میں پھنسنے والے بالی وڈ سپر اسٹار عامر خان کو ریسکیو ورکرز نے کشتی کے ذریعے محفوظ مقام پر پہنچایا۔
شدید بارشوں کے پیش نظر ریاست تامل ناڈو، آندھرا پردیش اور اڑیسہ میں ہائی الرٹ کر دیا گیا۔