پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 62 ہزار عبور کر گیا
کاروباری ہفتے کے پہلے روز آج کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز سے ہی 100 انڈیکس میں زبر دست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس 758 پوائنٹس اضافے سے 62449 پر پہنچ گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کئی روز سے کاروبار کا زبردست رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے اور رواں سال اب تک 100 انڈیکس میں 52.78 فیصد اضافہ ریکارڈ ہو چکا ہے۔