امریکا میں فائرنگ سے زخمی ہونیوالا فلسطینی طالب علم مفلوج ہوگیا

0 232

امریکی ریاست ورمونٹ کے شہر برلنگٹن میں فائرنگ میں زخمی ہونے والا فلسطینی طالب علم مفلوج ہوگیا۔

فلسطینی طالب علم ہشام کی والدہ کے مطابق ہشام کو ریڑھ کی ہڈی میں گولی لگی تھی جس کی وجہ سے انہوں نے پہلے بھی خشدہ ظاہر کیا تھا کہ ان کا بیٹا عمر بھر اپنی ٹانگیں نہیں ہلا پائےگا۔

ہشام کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہوں نےہشام کی مالی مدد کے لیے ایک ‘گو فنڈ می’ نامی پیج قائم کیا ہے، ہشام کو اگلے ہفتے اسپتال سے ڈسچارج کیا جانا ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ دنوں ہشام اور دیگر 2 فلسطینی نوجوانوں کو ایک مسلح انتہاپسند شخص نے اس وقت گولی مار کر زخمی کردیا تھا جب یہ تینوں نوجوان فلسطینی کفایہ پہنے ایک تقریب میں شرکت کرنے جا رہے تھے۔

امریکی پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے مبینہ طور پر نفرت انگیزی کی بنیاد پر تین فلسطینی طالب علموں پر فائرنگ کی، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگیا تھا۔

تینوں طالب علم مقبوضہ فلسطین میں مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے اسکول سے فارغ التحصیل ہیں اور تینوں کی عمریں 20 سال ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 7 اکتوبر سے حماس اسرائیل جنگ کے بعد نفرت کی بنیاد پر امریکا میں مسلم مخالف واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.