حماس: غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔

0 206

فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے ایک رکن نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف وحشیانہ صیہونی جارحیت کو امریکہ کی حمایت حاصل رہی ہے۔

فلسطین کی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے ایک رکن عزت الرشق نے کہا ہے کہ غزہ کے نہتے اور مظلوم عوام کے خلاف غاصب صیہونی حکومت کی وحشیانہ جارحیت کے آغاز سے ہی امریکہ نے اس جارح حکومت کو ہری جھنڈی دکھائی ہے اور جنگ کے ہر مرحلے میں غاصب صیہونی حکومت کی بھرپور حمایت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ غاصب صیہونی حکومت کے اس پروپیگنڈے کی قلعی کھل گئی ہے کہ جنگ کا آغاز حماس نے کیا ہے اور جنگ بندی کی مدت میں توسیع نہ کئے جانے کی ذمہ دار بھی حماس ہی ہے۔

حماس کے اس رہنما نے کہا کہ جنگی مجرم کی حیثیت سے امریکی صدر جو بائیڈن اور امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن جارحیت کے ہر شعبے میں غاصب صیہونی حکومت کے جارح وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ کھڑے رہے ہیں اور اس غاصب حکومت کی حمایت میں پروپیگنڈہ کرتے رہے ہیں جبکہ ان کا پروپیگنڈہ جھوٹا ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کی نسل کشی اور فلسطینی عورتوں اور بچوں کے قتل عام میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم میں امریکہ برابر کا شریک ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.