شام میں فوجی بس پر حملہ، 15 اہلکار ہلاک، 10سے زائد زخمی

دمشق: شام میں فوجیوں کو لے جانے والی ایک بس پر گھات لگائے مسلح افراد نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 15 اہلکار ہلاک اور 10سے زائد زخمی ہو گئے

0 435

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر رقہ میں ایک بس پر مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی، حملہ اتنا اچانک تھا کہ کسی کو سنبھلنے کا موقع نہیں ملا۔ حملے میں 15 افراد ہلاک اور 10 سے زائد زخمی ہوگئے۔

شام کے حقوق انسانی ک گروپ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بس فوجیوں کو لے کر جارہی تھی۔ حملے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں اہلکار شامل ہیں ڈرائیور سمیت دو دیگر سویلین بھی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب شامی ادارے ’دی وار مانیٹرنگ گروپ‘ کا کہنا ہے کہ فوری طور پر اس بات کی تصدیق نہیں کی جاسکتی کہ یہ حملہ کس نے کیا تاہم ایسے حملوں میں زیادہ تر داعش سے منسلک مقامی جنگجو ملوث ہوتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.