نفتالی بینیٹ کی حکومت کا خاتمہ، اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنیکا فیصلہ

اتحادی حکومت صرف ایک سال ہی چل سکی

0 150

اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کی حکومت کا خاتمہ ہوگیا، اتحادیوں نے پارلیمنٹ تحلیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ اور وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے اسرائیلی پارلیمنٹ تحلیل کرنے پر اتفاق کرلیا۔

پارلیمنٹ تحلیل کرنے کے فیصلے کا اعلان ایک مشترکہ بیان میں نفتالی بینیٹ اور یائر لیپڈ نے کیا۔

رپورٹ کے مطابق خیال کیا جارہا ہے کہ اسرائیل میں عام انتخابات 25 اکتوبر کو ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق آئندہ ہفتے اسرائیلی پارلیمنٹ میں ووٹنگ ہوگی، جس کے بعد یائر لیپڈ عام انتخابات تک وزیراعظم رہیں گے۔

واضح رہے کہ یائر لیپڈ اور نفتالی بینیٹ نے جون 2021 میں اتحاد قائم کرکے سابق وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ریکارڈ 12 سالہ دور حکومت کا خاتمہ کیا تھا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.