آئی ایم ایف سے قرضوں کیلئے پاکستان نے امریکہ سے مدد مانگ لی

انگریزی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے تین ارب ڈالر کی قسط روکنے کے بعد پاکستان نے امریکہ سے مدد مانگ لی۔ واشنگٹن اس سلسلے میں مدد کرنے کو تیار ہو گیا ہے

0 135

پاکستان نے آئی ایم ایف سے مزید قرضوں کے حصول کیلئے امریکہ کی مدد مانگ لی، واشنگٹن بھی عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ ڈیل کیلئے بات چیت کرنے میں پاکستان کی مدد کرنے کو تیار ہو گیا ہے۔ انگریزی روزنامے کی رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے تین ارب ڈالر کی قسط روکنے کے بعد پاکستان نے امریکہ سے مدد مانگ لی۔ واشنگٹن اس سلسلے میں مدد کرنے کو تیار ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت اسلام آباد چاہتا ہے کہ آئی ایم ایف نہ صرف قسطیں جاری کرے بلکہ پروگرام کو مدت اور حجم کے لحاظ سے بھی توسیع دے۔ ہفتہ کے روز امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے اسسٹنٹ یو ایس ٹریڈ ریپریزینٹیٹو (یو ایس ٹی آر) برائے جنوبی اور وسطی ایشیا کرسٹوفر ولسن سے ملاقات کی۔ اس حوالے سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کو وسعت دینے اور پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ ہفتہ کے روز مسعود خان نے ویبٹیک کمپنی کے وفد سے بھی ملاقات کی جو دنیا کی بڑی ریل کمپنی ہے۔ملاقات کے بعد جاری بیان میں کہا گیا کہ ’ویب ٹیک‘ نے پاکستان کے ساتھ اپنی موجودہ شراکت داری کو آگے بڑھانے اور انجنوں کی ضرورت پوری کرنے کے لیے پاکستان ریلویز کی معاونت کرنے میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.