الیکشن کمیشن نے حتمی حلقہ بندیوں کی اشاعت کر دی

0 92

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستوں کے 266 حلقے ہوں گے جبکہ ملک بھر میں صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کے593 حلقے ہوں گے۔

حتمی حلقہ بندیوں کے مطابق اسلام آباد کیلئے قومی اسمبلی کی 3 جنرل نشستیں ہوں گی، پنجاب میں قومی اسمبلی کی 141 اور صوبائی اسمبلی کی 297 جنرل نشستیں ہوں گی۔

سندھ میں قومی اسمبلی کی 61 اور صوبائی اسمبلی کی 130 جنرل نشستیں ہوں گی، خیبرپختونخوا میں قومی اسمبلی کی 45 اور صوبائی اسمبلی کی 115 جنرل نشستیں ہوں گی جبکہ بلوچستان میں قومی اسمبلی کی 16 اور صوبائی اسمبلی کی 51 جنرل نشستیں ہوں گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق قومی اسمبلی میں خواتین کی 60، اقلیتوں کی 10مخصوص نشستیں ہوں گی جبکہ 266 جنرل نشستوں کے ساتھ قومی اسمبلی کا ایوان 336 ارکان پر مشتمل ہوگا۔

پنجاب سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 32 مخصوص نشستیں رکھی گئی ہیں، سندھ سے قومی اسمبلی میں خواتین کی 14 مخصوص نشستیں ہیں۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی میں خواتین کی10مخصوص نشستیں ہوں گی، قومی اسمبلی میں بلوچستان سے خواتین کی4 مخصوص نشستیں ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.