کوئٹہ میں پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ہمارے پاس فارمولے ہیں کہ پاکستان اور بلوچستان کو کس طرح مضبوط کرنا ہے۔
سابق صدر نے کہا کہ پاکستان میں جو لیڈر قوم کو آگے لے جانا چاہتا ہے اس کو پیچھے کھینچنے والی بڑی قوتیں ہوتی ہیں،ہمیں ان قوتوں کا ڈر نہیں اپنی عوام پر امید ہے۔
بلاول کو نوجوانوں اور مستقبل کا لیڈر بنانا ہے اور اس کی سپورٹ کرنی ہے،جو ہمیں آتا ہے وہ بلاول کو سکھانا ہے،وہ بلاول اور آصفہ پیپلزپارٹی کے جیالوں کے ساتھ مل کر پاکستان کو عظیم ملک بنائیں گے۔
آصف زرداری نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ آج لوگ بلاول کو اس کی اپنی وجہ سے جانتے ہیں ، وہ پاکستان کا کم عمر ترین وزیر اعظم بنے گا۔
سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جو ہمیں آتا ہے وہ بلاول کو سکھانا ہے ، اس کی تربیت کرنی ہے، نوجوانوں کا لیڈر بنانا ہے ، بلاول پاکستان کا کم عمر ترین وزیر اعظم بنے گا۔