مجلس علمائے شیعہ پاکستان جنوبی پنجاب کا باضابطہ پہلا اجلاس، علامہ نادر علوی صدر منتخب

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس علمائے شیعہ علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے مجلس علمائے شیعہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا، علما کا معاشرے میں کردار کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی اور مجلس علمائے شیعہ پاکستان کی افادیت اور ضرورت پر روشنی

0 194

علمائے شیعہ پاکستان جنوبی پنجاب کا پہلا باضابطہ اجلاس جامعہ شہید مطہری ملتان میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت مرکزی صدر مجلس علمائے شیعہ پاکستان علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کی۔ اجلاس میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر سے علمائے کرام نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مجلس علمائے شیعہ علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے مجلس علمائے شیعہ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا اور علما کا معاشرے میں کردار کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی اور مجلس علمائے شیعہ پاکستان کی افادیت اور ضرورت پر روشنی ڈالی۔ اجلاس میں اتفاق رائے کے ساتھ علامہ قاضی نادر صاحب کو صدر مجلس علمائے شیعہ جنوبی پنجاب منتخب کر لیا گیا۔ اجلاس میں علامہ عیسی امینی مرکزی نائب صدر مجلس علمائے شیعہ پاکستان، علامہ سید امیر حسین، علامہ ظفر حسین حقانی، علامہ سید سلطان نقوی، علامہ فلک شیر، علامہ محمد اجمل، علامہ امیر حسین ساقی اور دیگر علمائے کرام موجود تھے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.