انسٹاگرام صارفین تھریڈز نوٹیفکیشن سے پریشان
انسٹاگرام صارفین کی جانب سے اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ انسٹاگرام پر تھریڈز کے بھرپور نوٹیفکیشن جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں نئی ایپ پر لایا جاسکے۔ متعدد صارفین کو یہ نوٹیفکیشن تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد بھی موصول ہو رہے ہیں۔
ناراض صارفین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) کا سہارا لیتے ہوئے تھریڈز کے متعلق شکایات کے انبار لگادیے۔
ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ میٹا انسٹاگرام صارفین کو کھینچ کر تھریڈز میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔