ابوظہبی ٹی 10، نیویارک سٹرائیکرز نے بنگلہ ٹائیگرز کو شکست دے دی

0 131

ابوظہبی ٹی 10 لیگ کے میچ میں نیویارک سٹرائیکرز نے بنگلہ ٹائیگرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، نیویارک سٹرائیکرز نے ٹائیگرز کا 102 رنز کا آسان ہدف 7.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

کوسل پریرا نے 20 بالوں پر 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، چمیکا کرونارتنے کو شاندار بائولنگ کرانے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

ابوظہبی میں جاری ٹی ٹین لیگ کے پانچویں میچ میں بنگلہ ٹائیگرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 10 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 101 رنز بنائے۔

جورڈن کوکس 38 اور کوسل مینڈس 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، ڈینیل سیمز 10 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ دیگر کوئی بیٹر ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکا۔

نیویارک سٹرائیکرز کی طرف سے چمیکا کرونارتنے نے 22رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں، محمد جواد اللہ نے دو، سنیل نارائن اور عقیل حسین نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب میں نیویارک سٹرائیکرز نے بنگلہ ٹائیگرز کا 102 رنز کا ہدف 7.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر باآسانی حاصل کرلیا، کوسل پریرا نے 20 بالوں پر 50 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، محمد وسیم 22 بالوں پر 41 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ بنگلہ ٹائیگرز کے ڈینیل سیمز اور بینی ہاوول نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.