بھارت اور آسٹریلیا کا چوتھاٹی ٹونٹی کرکٹ میچ یکم دسمبر کو ہو گا

0 81

بھارت اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا چوتھا میچ یکم دسمبر کو شہید ویر نارائن سنگھ انٹرنیشنل سٹیڈیم، رائے پور میں کھیلا جائے گا۔

میزبان ٹیم کو کینگروز کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں1-2 کی برتری حاصل ہے،بھارت نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں آسٹریلیا کو 2 وکٹوں سے ہرایا تھا۔

دوسرے میچ میں بھارتی ٹیم نے مہمان کینگروز کو 44 رنز سے شکست دی تھی جبکہ کینگروز نے تیسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھارتی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

سیریز کے پانچوں ٹی ٹونٹی میچز نائٹ ہوں گے ۔ 13 ویں آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سے قبل بھارت آسٹریلیا کی ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی گئی تھی ۔

بھارتی ٹیم نے 1-2 سے جیت لی تھی۔ آسٹریلوی ٹیم ان دنوں بھارت کے دورہ پر ہے اور مہمان کینگروز ٹیم اپنے دورہ بھارت کے دوران بھارتی ٹیم کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریزکھیلنے کے بعد بھارت میں ورلڈ کپ بھی کھیل کر میگا ایونٹ جیت چکی ہے۔

پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز جاری ہے جس کے تین میچز ہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.