غزہ جنگ میں7 اکتوبر سے اب تک ہلاک صیہونی فوجیوں کی تعداد 395 ہوگئی

0 212

غزہ جنگ میں7 اکتوبر سے اب تک ہلاک صیہونی فوجیوں کی تعداد 395 ہوگئی۔

صیہونی اخبار نے انکشاف کیا ہےکہ صیہونی حکومت غزہ جنگ میں ایک ہزار فوجی زخمی ہیں اور ہلاک صیہونی فوجیوں کی تعداد 395 تک جاپہنچی ہے۔

ادھر فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے ترجمان اُسامہ حمدان نے کہاکہ ہلاک صیہونی فوجیوں کی تعداد بتائی گئی تعدادسےکہیں زیادہ ہے، صیہونی حکومت غزہ میں عسکری اور سیاسی دونوں لحاظ سے بری طرح ناکام ہوا۔

حماس کے ترجمان اُسامہ حمدان نے مزید کہا صیہونی حکومت اپنا کوئی بھی مقصد حاصل نہیں کرسکا، صیہونی جیلوں میں فلسطینی قیدی نہ ہوتے تو ہمیں صیہونیوں کویرغمالی بنانے کی ضرورت نہ ہوتی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.