نمیبیا مسلسل تیسری بار مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی

0 99

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے کوالیفائرز میں نمیبیا نے تنزانیہ کو 58 رنز سے شکست دے کر اگلے سال ویسٹ انڈیز اور امریکا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افریقا ریجن کوالیفائر میں منگل کو نمیبیا کی ٹیم نے تنزانیہ کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کی اور ٹیبل پر 10 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی۔

افریقا ریجن کوالیفائر کی ٹاپ 2 ٹیمیں اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کھیلیں گی، نمیبیا کے کوالیفائی کرنے کے بعد دوسری ٹیم کے لیے یوگنڈا، کینیا، زمبابوے اور نائیجیریا کے درمیان مقابلہ ہے۔

اس سے قبل نمیبیا نے پہلی بار 2021 میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کی تھی اور سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی بھی کیا تھا جبکہ گزشتہ سال ہونے والے ایونٹ میں وہ پہلے مرحلے میں ہی باہر ہوگئی تھی۔

2024 میں ہونے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اس فارمیٹ کا نواں ٹورنامنٹ ہوگا جس کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا کرے گا، اس ایونٹ میں 20 ٹیموں شامل ہوں گی جنہیں 5، 5 ٹیموں کے چار گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔

ہر گروپ سے ٹاپ 2 سپر 8 کے لیے کوالیفائی کریں گی،یہ ایونٹ 4 جون سے 30 جون تک کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.