جہاد اسلامی فلسطین: دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلئے تیار ہيں

0 232

جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان میں غزہ میں جنگ بندی کی مدت میں مزید دو روز کی توسیع کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غزہ کے عوام کے خلاف دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے بیان میں آیا ہے کہ انجام پانے والی کوششوں اور سہولت کاروں کی ثالثی کے بعد غزہ میں پہلے کی شرطوں کے ساتھ جنگ بندی کی مدت میں مزید دو روز کی توسیع کئے جانے سے اتفاق کیا گیا ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے بیان میں مزید آیا ہے کہ جنگ بندی کے ذریعے عوامی مفادات پر توجہ دی گئی ہے تاکہ انسان دوستانہ امداد کا عمل زیادہ بہتر طریقے سے انجام پا سکے۔

اس بیان میں اسی طرح کہا گیا ہے کہ جنگ بندی کی مدت میں توسیع کئے جانے کے ساتھ، دشمن کے رویے پر ہماری پوری نظر ہے اور جہاد اسلامی فلسطین، غزہ کے عوام کے خلاف دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.