جنگ بندی کی مدت میں توسیع پر حماس کا ردعمل

0 208

غزہ میں چار روزہ جنگ بندی کی مدت میں دو روز کی توسیع کئے جانے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے تحریک حماس کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی مدت میں مزید توسیع کئے جانے کا امکان پایاجاتا ہے۔

حماس کے ایک رہنما خلیل الحیہ نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ جنگ بندی کی مدت میں دراز مدت توسیع کی امید کی جا سکتی ہے، کہا ہے کہ قیدیوں کے مزید تبادلے کے پیش نظر جنگ بندی کی مدت میں مزید دو روز کی توسیع کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں شمالی غزہ میں انسان دوستانہ امداد کی ترسیل میں تعطل و کوتاہی کا مشاہدہ کیا گیا ہے اور امید کی جاتی ہے کہ اس عمل میں مثبت تبدیلی آئے گی۔

خلیل الحیہ نے کہا کہ قیدیوں کے تبادلے کے دائرے میں جنگ بندی کی مدت میں مزید توسیع کئے جانے کی امید ہے اور فلسطینی عورتوں اور بچوں کو رہا کرانے کے عوض جنگ بندی کی مدت مزید بڑھ سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.