انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم آئندہ ماہ ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

0 109

انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم میزبان ویسٹ انڈیز ٹیم کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی،دونوں ٹیموں کےدرمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز 3دسمبر سے ہوگا۔

سر ویوین رچرڈز اسٹیڈیم، نارتھ ساؤنڈ، انٹیگا میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ون ڈے میچ 6 دسمبر کو اسی مقام پر کھیلا جائے گاجبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ 9 دسمبر کو بارباڈوس میں کھیلا جائے گا۔

ون ڈے سیریز میں برطانوی ٹیم کو وکٹ کیپر بلے باز جوز بٹلر لیڈ کریں گے جبکہ ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت شائی ہوپ کریں گے۔ ون ڈے سیریز مکمل ہونے کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا آغاز 13 دسمبر سے ہوگا۔

پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کادوسرا میچ 15 دسمبر کو گریناڈا، تیسرا میچ 17 دسمبر کو گریناڈا ، چوتھا میچ 20 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ میں ہی کھیلا جائے گا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.