سرکاری دستاویز کے مطابق دال چنا یوٹیلٹی اسٹورز پر اوپن مارکیٹ سے فی کلو 21 روپے 42 پیسے مہنگی ہونے کے ساتھ دال چنا 252 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔ اوپن مارکیٹ میں دال چنے کی فی کلو قیمت 230 روپے 58 پیسے ہے۔
یوٹیلیٹی اسٹورز پر سفید چنے اوپن مارکیٹ سے فی کلو 16روپے 71 پیسے مہنگی ہے، یوٹیلٹی اسٹورز پر سفید چنا فی کلو 405 روپے اور اوپن مارکیٹ میں فی کلو قیمت 388 روپے 29 پیسے ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر سیلا چاول کی فی کلو قیمت 370 روپے مقرر ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں سیلا چاول کی فی کلو اوسط قیمت 316 روپے47 پیسے ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر ٹوٹا چاول اوپن مارکیٹ سے 3 روپے 80 پیسے مہنگا ہے، اسٹورز پر ٹوٹا چاول کی فی کلو قیمت 230 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ٹوٹا چاول کی اوسط فی کلو قیمت 226 روپے 30 پیسے ہے۔