ایڈیشنل ڈائریکٹر کسٹمز انٹیلی جنس کراچی انعام وزیر نے نجی نیوز چینل کو بتایا کہ خفیہ نیٹ ورک سے یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ انڈونیشیا سے ویجیٹیبل آئل اور اس کی مصنوعات کی درآمدات میں انڈر انوائسنگ کی جا رہی ہے۔
جس پر ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس نے امپورٹرز کی جانب سے کنسائمنٹس کی کلیئرنس کے لیے درآمدی دستاویزات میں ظاہر کردہ مصنوعات کی قیمتوں کا متعلقہ ایسوسی ایشن اور برآمدکنندہ ملک کے پرائس ڈیٹا سے جائزہ لیا تو اس بات کا انکشاف ہوا کہ انڈونیشیا سے ویجیٹیبل آئل اور اس کی مصنوعات کی کم قیمت کی جعلی انوائسز پر انڈرانوائسنگ کی جا رہی ہے۔
کسٹمز اپریزمنٹ ویسٹ کلکٹریٹ میں اسی نوعیت کی چار گڈز ڈیکلریشن داخل کرکے درآمدکنندہ نے انڈر انوائسنگ کے ذریعے 275 ملین روپے ڈیوٹی و ٹیکس چوری کی تھی، جسے پکڑ لیا گیا ہے۔