مالیاتی مارکیٹوں تک عدم رسائی، غیر تربیت یافتہ لیبر اور بیوروکریسی بڑی رکاوٹیں ہیں،پرائیویٹ سیکٹر برآمدات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
اس مقصد کے حصول کیلیے پرائیویٹ سیکٹر کو پیداواری شعبے میں تبدیل کرنا ضروری ہے، لیکن مالیاتی مارکیٹوں تک عدم رسائی، غیر تربیت یافتہ لیبر اور بیوروکریسی کی رکاوٹیں اس راستے کی بڑی رکاوٹیں ہیں۔
برآمدات کے فروغ کیلیے تجارتی عمل اور طریقہ کار کو ڈیجیٹیلائز کرنا ضروری ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ فرمیں عالمی تجارت میں حصہ لے سکیں، چھوٹی فرموں کیلیے سب سے بڑا چیلنج مطلوبہ مارکیٹوں اور تجارتی طریقہ کار کے متعلق معلومات کا فقدان ہے۔
تاہم اس مشکل کو حل کرنے کیلئے پاکستان سنگل ونڈو سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے،اسی طرح پرائیویٹ سیکٹر کی دو طرفہ تجارت کیلیے بھی حوصلہ افزائی کرنا ضروری ہے اور اس مقصد کے حصول کیلیے حکومت کو درآمدات پر پابندیاں نرم کرنا ہوں گی، تاکہ تاجر کم قیمتوں پر بہتر مصنوعات تیار کرسکیں۔