شہید قائدؒ کی 34ویں برسی بعنوان "تجدید بیعت باامام زمان (عج)” اسلام آباد میں منعقد ہوگی

چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ مرکزی کابینہ کے فیصلے کے مطابق شہید قائد ؒ کی برسی کی مناسبت سے مرکزی اجتماع 24 جولائی بروز اتوار پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقد ہوگا، اسوقت دنیا ظلم و جور اور فساد سے پر ہوچکی ہے، بشریت کو درپیش ان مسائل و مشکلات سے نجات دلانے والی ذات پاک فقط امام زمان (عج) کی ہی ہے

0 176

شہید قائد علامہ سید عارف حسین الحسینی ؒ کی 33ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام مرکزی برسی اجتماع بعنوان "تجدید بیعت باامام زمان (عج)” اسلام آباد میں منعقد ہوگی، چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ مرکزی کابینہ کے فیصلے کے مطابق شہید قائد ؒ کی برسی کی مناسبت سے مرکزی اجتماع 24 جولائی بروز اتوار پریڈ گراؤنڈ اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا ظلم و جور اور فساد سے پر ہوچکی ہے، بشریت کو درپیش ان مسائل و مشکلات سے نجات دلانے والی ذات پاک فقط امام زمان (عج) کی ہی ہے۔ ان شاء اللہ اس سال شہید قائد ؒ کی برسی کے مرکزی اجتماع میں ملک بھر سے لاکھوں عاشقان امام زمانہ (عج) اسلام آباد کی سرزمین پر اکٹھا ہوں گے اور وہ اپنے محبوب قائد کو خراج تحسین پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے امام عصر (عج) سے تجدید بیعت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر سے جمع ہونے والے عاشقان امام مہدیؑ اجتماعی طور پر عالمی استغاثہ سلام فرماندہ بحضور امام زمانہ (عج) پیش کریںگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.