فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ غزہ میں صیہونی حکومتکے ساتھ عارضی جنگ بندی کا دورانیہ بڑھانے کو تیار ہیں۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق حماس کے اہلکاروں نے ثالثوں کو آگاہ کیا ہے کہ حماس غزہ میں عارضی جنگ بندی مزید 2 سے 4 روز کے لیے بڑھانے کے لیے تیار ہے۔ جنگ بندی میں توسیع کا مقصد مزید 20 سے 40 صیہونی قیدیوں کو رہا کرنا ہے۔
دوسری جانب صیہونی وزیراعظم بینجمن نتن یاہو نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنگ بندی میں توسیع کے بجائے دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ فتح تک جنگ رکھیں گے۔ امریکا اور دیگر ممالک صیہونی حکومت سے جنگ بندی میں اضافے کا مطالبہ کررہے ہیں۔
صیہونی حکومت کے حملوں میں 7 اکتوبر سے اب تک ہزاروں بچوں سمیت 15 ہزار فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔