لاہور میں تین روزہ نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کا آغاز

0 213

تین روزہ نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ کا لاہور میں آغاز ہوگا، ایونٹ میں ملک بھر کے مایہ ناز سائیکلسٹ ایکشن میں دکھائی دیں گے ۔

پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر شاہ نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس میں کہا کہ نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 10ٹیموں کے کھلاڑی شرکت کریں گے جبکہ واپڈا اور آرمی کے سائیکلسٹ ایونٹ کا حصہ نہیں ہوں گے۔

انہوں نے ایونٹ کو فروری میں ہونیوالی ایشین سائیکلنگ چیمپئن شپ کی تیاری کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کچھ ڈیپارٹمنٹس نے اپنے سائیکلسٹ نہیں بھیجے جس کا نقصان صرف کھیل کو ہو گا، پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے کوئی اختلاف نہیں ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.