ٹیکسوں میں اضافہ اور صحت کا بگڑتا نظام، کروڑ پتی افراد برطانیہ چھوڑنے لگے
ٹیکسوں میں اضافے اور صحت کے بگڑتے نظام کے باعث کروڑ پتی افراد برطانیہ چھوڑنے لگے۔
کروڑ پتی افراد نے لندن چھوڑ کر دبئی، پیرس، سڈنی، نیویارک اور مناکو کی طرف جانا شروع کر دیا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق 2017 سے 2022 تک برطانیہ سے تقریباً 12 ہزار 500 کروڑ پتی افراد نے دوسرے ملکوں کا رخ کیا جبکہ رواں برس مزید3 ہزار 200 کروڑ پتی افراد کے لندن چھوڑنے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ برطانیہ نے ٹیکسوں میں اضافہ کردیا ہے اور وہیں صحت کا نظام بھی بگڑ گیا ہے۔ این ایچ ایس میں مریضوں کے علاج کیلئے ویٹنگ ٹائم بلند ترین سطح پر ہے۔