غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرنے سے اسرائیل باز نہیں آرہا

0 266

غاصب اسرائیلی حکومت نے ایک بار پھرعارضی غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انسان دوستانہ امداد کے حامل صرف 61 ٹرکوں کو غزہ میں داخلے کی اجازت دی ہے۔

المیادین ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور غاصب اسرائیلی حکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے کی بنیاد پر طبی امداد، خوراک اور پانی کے پیکٹوں کے حامل 200 ٹرک روزانہ غزہ کی پٹی میں داخل ہونے تھے لیکن اب تک صرف 248 ٹرک غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور رابطہ (OCHA) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب تک 11 ایمرجنسی ایمبولینسیں اور ایک میڈیکل بیڈ غزہ کے الشفا اسپتال کے لیے، جو غاصب فوجیوں کے ہاتھوں تباہ ہوچکا ہے، موصول ہوا ہے۔

اس سے پہلے غزہ کے سرحدی ٹرمنلوں کے ترجمان "ہشام عدوان” نے کہا تھا کہ فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور غاصب اسرائیلی فوج کے درمیان عارضی جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے دن انسان دوستانہ امداد کے 70 ٹرک رفح کے راستے غزہ میں داخل ہوئے ہیں۔

انہوں نے غزہ کی پٹی میں داخل ہونے والی امداد کی مقدار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی پہنچنے والی امداد اس علاقے کی ضروریات کو پورا نہیں کرتی اور اتنی نہیں ہے جتنی ہم توقع کر رہے تھے۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.