اسرائیل جنگ بندی معاہدے پرعملدرآمد کے حوالے سے دھوکہ دہی سے باز رہے: جہاد اسلامی کا انتباہ

0 266

فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک نے اعلان کیا ہے کہ جنگ بندی اور اس سے متعلق معاہدے کی شقوں پرعملدرآمد کے بارے میں مزاحمت، غاصب صیہونیوں کو دھوکہ دینے کی اجازت نہیں دے گی۔

المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی تحریک جہاد اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ تحریک کی قیادت صہیونیوں کے تمام اقدامات پر گہرائی سے نظر رکھے ہوئے ہے اور قابضین کے ہر طرح کے مکر و فریب کی روک تھام کے لئے کسی بھی اقدام سے دریغ نہیں کرے گی-

جہاد اسلامی نے اس بیان میں مزید کہا کہ مزاحمت، دشمن کو اس بات کی اجازت نہیں دے گی کہ قیدیوں کے تبادلے کے سلسلے میں ہونے والے معاہدے میں کسی طرح کی تبدیلی کرے یا اس پر عملدرآمد سے روگردانی کرے۔

اسلامی جہاد تحریک کے بیان میں کہا گیا ہے کہ حالات مزاحمت کے کنٹرول میں ہیں اور وہ عسکری اور سیاسی دونوں میدانوں میں اس جنگ کو پورے اعتماد اور استقامت کے ساتھ کنٹرول کئے ہوئے ہے۔

غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت اور مزاحمتی تحریک حماس کے درمیان چار روزہ جنگ بندی جمعہ چوبیس نومبر کی صبح سات بجے شروع ہوئی۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.