ڈاکٹر راغب نعیمی چیئرمین قرآن بورڈ پنجاب تعینات
وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کی منظوری سے تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر راغب نعیمی کو تین سال کیلئے پنجاب قرآن بورڈ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے، ساتھ میں ایک سال کے لئے چیئرمین قرآن بورڈ بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔
دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کے مہتمم اعلٰی اور معروف عالم دین ڈاکٹر راغب نعیمی کو چیئرمین پنجاب قرآن بورڈ تعینات کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز شریف کی منظوری سے تعیناتی عمل میں لائی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر راغب نعیمی کو تین سال کیلئے پنجاب قرآن بورڈ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے، ساتھ میں ایک سال کیلئے چیئرمین قرآن بورڈ بھی مقرر کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حکومت کی تبدیلی پر صاحبزادہ حامد رضا نے چیئرمین قرآن بورڈ کے عہدے سے استعفی دت دیا تھا جس کے بعد ڈاکٹر راغب نعیمی کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔