کراچی،شاپنگ سینٹر میں آتشزدگی، 11 جاں بحق، 7 افراد کی شناخت

0 121

ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ حادثات جناح اسپتال ڈاکٹر نوشین رؤف کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ وہاج، 25 سالہ اسد، 32 سالہ کریم بخش، 43 سالہ محمد یونس، 30 سالہ بلال آصف، 55 سالہ کاشف انیس اور 23 سالہ بلال تاج الدین شامل ہیں، 2 جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

فائر ریسکیو کمانڈر ہمایوں خان کا بتانا ہے کہ عمارت میں آگ ممکنہ طورپر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی، شاپنگ سینٹر میں آگ بجھانے کا نظام موجود نہیں تھا، سینٹرلی ائیرکنڈیشنڈ ہونے کے باعث ہوا کے اخراج کا راستہ نہیں تھا۔

فائر ریسکیو کمانڈر کا بتانا ہے کہ شاپنگ سینٹر میں کال سینٹر 24 گھنٹے کام کرتے ہیں،50 افراد کو ریسکیو کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.